Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ میں کراچی اور لاہور کے درمیان سرد جنگ کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں بھی شائقین کو کراچی اور لاہور کے درمیان میچ کا بےچینی سے انتظار رہتا ہے۔ ایسا ہی ایک تذکرہ سرفراز احمد اور احسان مانی کی پریس کانفرنس میں ہوا تو پاکستان ٹیم کے کپتان نے اس پر خوبصورت جواب دیا۔
صحافی نے سرفراز احمد سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا کہ صرف کراچی کا میڈیا ہی انھیں سپورٹ کرتا ہے ہم ایسا کیا کریں گے آپ کو اچھے لگنے لگیں؟ جس پر سرفراز احمد نے کہا کہ انھوں نے ایسی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی ایسی کوئی بات ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ کراچی اور لاہور کی بات نہیں، پاکستان ٹیم کی بات ہے اور میں جانتا ہوں سب ہی مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔ کپتان نے مزید کہا کہ میڈیا کہیں کا بھی ہو تنقید صرف پرفارمنس پر ہونی چاہیے کیونکہ جب ذاتیات پر حملے ہوتے ہیں تو پھر مایوسی ہوتی ہے۔