Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کیلئے سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا اعلان کیا تو وہ ان لیجنڈز کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہیں ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کا موقع ملا ہو۔ انگلینڈ میں منعقدہ 1975 اور 1979 کے پہلے اور دوسرے ورلڈکپ میں آصف اقبال نے پاکستان ٹیم کی قیادت کی۔ 1983، 1987 اور 1992 ورلڈکپ میں عمران خان نے قیادت کے فرائض سنبھالے اور 1922 کے ورلڈکپ میں پاکستان کو فتح دلائی۔
1996 اور 1999 میں وسیم اکرم کو کپتانی ملی۔ 2003 میں وقار یونس اور 2007 میں انضمام الحق نے قیادت کے فرائض انجام دیے۔ 2011 میں شاہد آفریدی اور 2015 میں مصباح الحق کو یہ اعزاز ملا۔ سرفراز احمد پہلے قومی وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہیں ورلڈکپ میں ٹیم کی قیادت کا اعزاز ملا۔
سرفراز احمد نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ آپ ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کریں اور میرے لیے اس سے بھی بڑھ کر فخر کی بات یہ ہے کہ میں کپتانی کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی قریب میں اتنا اچھا پرفارم نہیں کر سکا مگر ورلڈکپ میں میں اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔