Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتتی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ میں نہایت اعتماد کے ساتھ یہ بات کہہ رہا ہوں کہ بھارتی ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جو کہیں بھی، کسی بھی کنڈیشنز میں، کسی بھی ٹیم کو باآسانی شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے میگا ایونٹ کیلئے صرف انگلینڈ کو مضبوط اور مشکل ٹیم قرار دیا۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بارے میں لٹل ماسٹر کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی ٹیم میں شمولیت سے آسٹریلیا کی ٹیم مضبوط ہو جائے گی اور سچن نے آسٹریلوی ٹیم کو "چپھا رستم" قرار دیا۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہو گا جبکہ بھارت اپنا پہلا میچ 5 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ساوتھ ہیمپٹن میں کھیلے گا۔