Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بابر اعظم دورہ جنوبی افریقہ میں شاندار فارم میں نظر آ رہے ہیں اور انھوں نے اس ٹور میں کئی شاندار اننگز کھیلیں جس نے ناقدین کو تعریف پر مجبور کر دیا۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نوجوان بیٹسمین نے 90 رنز ضرور بنائے مگر بدقسمتی سے دیگر بیٹسمینوں کے ناکام ہونے کی وجہ سے ٹیم شکست سے دوچار ہو گئی۔
ہیڈکوچ مکی آرتھر، بابر اعظم کی پرفارمنس سے بڑے خوش نظر آ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ جلد بابر اعظم دنیا کے پانچ ٹاپ بیٹسمینوں میں شامل ہوں گے۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ بابر اعظم کی صلاحیتوں پر ابتداء سے ہی اعتماد ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ دنیا نے ابھی مکمل بابر اعظم نہیں دیکھا۔
انھوں نے کہا کہ بابر اعظم کیلئے ایشیا سے باہر کھیلنے پر سوالات اٹھائے گئے اور اس دورے میں انھوں نے ان تمام باتوں کا جواب دے دیا ہے۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ انھیں اس وقت ویرات کوہلی قرار نہیں دیا جا سکتا مگر وہ اس کلاس تک پہنچنے کی صلاحیت ضرور رکھتے ہیں۔