Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ کیلئے سرفراز احمد کو پاکستان ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تو اس پر شائقین کیجانب سے مثبت ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد پر صرف چار میچز کیلئے پابندی عائد کی گئی تھی مگر لوگوں نے اس پر بلاوجہ ہی کپتانی کا مسئلہ کھڑا کر دیا اور اب ایسے لوگوں کو آرام سے بیٹھ جانا چاہیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بار بار کپتان بنانے کا اعلان کیوں کرنا پڑتا ہے؟ امید ہے یہ فیصلہ آخری ہو گا۔
ٹویٹر صارف نے لکھا کہ سرفراز احمد کی قیادت میں ٹیم کی پرفارمنس اطمینان بخش ہے اور ہم پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ شعیب ملک کے فین نے لکھا کہ اب تمام قیاس آرائیاں دم توڑ چکی ہیں، جو لوگ شعیب ملک پر کپتانی کیلئے سیاست کا الزام لگا رہے تھے کیا وہ اب معافی مانگیں گے؟ شائقین کا ماننا ہے کہ اس اعلان کے بعد اب ٹیم میگا ایونٹ کی تیاری پر توجہ مرکوز رکھ سکے گی۔