Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کے نام کا قرعہ کراچی کے فاسٹ بولر محمد سمیع کے نام نکلا جس پر وہ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس موقع پر محمد سمیع کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولر نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور یہ بہت ذمہ داری کا کام ہے۔
انھوں نے ٹیم مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھ پر بھروسہ کیا جس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔ محمد سمیع نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو بار ٹائٹل اپنے نام کیا اب تیسری بار ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کریں گے۔
انھوں نے اپنے فینز سے ٹیم کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنا پہلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف 14 فروری کو دبئی میں کھیلے گی۔