Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے بعد سرفراز احمد کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تو انھوں نے ٹیم کو جیت کی راہ پر ڈال دیا۔ سرفراز احمد اب تک ٹی ٹوئنٹی میں کامیاب ترین کپتان ثابت ہوئے ہیں۔ انھوں نے 33 میچز میں پاکستان کی قیادت کی اور 29 میچز میں فتح دلاائی۔ مسلسل 11 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا ریکارڈ بھی پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں بنایا۔
ون ڈے فارمیٹ میں بطور کپتان ان کی کارکردگی شاندار تو نہیں لیکن بہتر رہی۔ سرفراز احمد اب تک 35 ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں جس میں سے 21 میں پاکستان کو فتح ملی، 13 میں شکست ہوئی اور ایک میچ غیرنتیجہ رہا۔ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ میں چیمپینز ٹرافی بھی سرفراز احمد کی قیادت میں جیتی تھی۔
انھوں نے پاکستان کو رینکنگز میں آٹھویں سے پانچویں پوزیشن دلائی۔ سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم ٹیسٹ فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر پا رہی۔ پاکستان نے وکٹ کیپربیٹسمین کی قیادت میں 13 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں سے 8 میں شکست ہوئی، 4 میں کامیابی ملی اور ایک میچ ڈرا رہا۔