Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دور حاضر کی سپر اسٹار اداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کیلئے مسلسل دوسری مرتبہ ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر بنا لیا ہے۔ مایا علی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دوسری بار جوش و جذبہ کے ساتھ خوش آمدید کہا ہے۔
اس کا اعلان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کیا اور بتایا کہ اس سال بھی مایا علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فیملی کا حصہ ہوں گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کی گئی کہ مایا علی تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گی۔ اداکارہ مایا علی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شرٹ پہن کر تصویر بھی جاری کر دی ہے۔