Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور چیئرمین جاوید آفریدی کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی اور میجر جنرل آصف غفور نے ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیرن سیمی کی ایک بار پھر پاکستان آمد اور پاکستانیوں سے محبت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی جس طرح پاکستان سے محبت کرتے ہیں پاکستانی قوم کے بھی ان کیلئے یہی جذبات ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیجانب سے ڈیرن سیمی کو پاکستان میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ گزشتہ دو برسوں کی طرح اس سال بھی پاکستان میں میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے۔ ڈیرن سیمی اور جاوید آفریدی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو تحفہ میں پشاور زلمی کی شرٹ بھی پیش کی۔