Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں سرفراز احمد کو قیادت سونپنے کا حتمی اعلان کر دیا ہے۔ پریس کانفرنس میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تصدیق کی کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور ورلڈکپ میں سرفراز احمد ہی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس اہم اعلان کے بعد کئی پاکستانی کرکٹرز نے سرفراز احمد کو مبارکباد دی جس میں سرفراز احمد کی عدم موجودگی میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شعیب ملک بھی شامل ہیں۔
ورلڈکپ کیلئے سرفراز احمد کو قیادت ملنے پر شعیب ملک نے ٹویٹر پر لکھا کہ ورلڈکپ کی کپتانی ملنے پر بہت مبارک ہو۔ انھوں نے کہا ہم یہ ورلڈکپ جیت سکتے ہیں جس طرح ہم آخری مرتبہ انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی جیتے تھے۔ سرفراز احمد نے بھی شعیب ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا انشاءاللہ شعیب بھائی ہم یہی کریں گے۔