Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بولر جنید خان ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ جنید خان کا ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس دے کر ایک بار پھر قومی ٹیم میں واپسی کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کنڈیشنز تیز بولرز کیلئے زیادہ ساز گار نہیں ہوتیں لیکن اس کے باوجود پوری کوشش ہو گی کہ ٹیم کی توقعات پر پورا اتر سکوں۔
جنید خان کا کہنا تھا کہ میرا ہدف ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کر کے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔ فاسٹ بولر نے بی پی ایل میں کھلنا ٹائٹنز کیجانب سے سات میچز میں 11 وکٹ حاصل کیں جس میں کومیلا وکٹورینز کے خلاف 32 رنز دے کر 4 وکٹوں کی بہترین کارکردگی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل کی کارکردگی سے مطمئن ہوں کوشش ہو گی کہ پی ایس ایل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھاؤں۔