Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا میلہ شروع ہونے میں چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ پی ایس ایل فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گی جس کے بعد پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں نبردآزما ہوں گی۔ پی سی بی کو پی ایس ایل کا یہ ایڈیشن گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہونے کی امید ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے آئندہ تین ایڈیشنز کو مزید کامیاب بنانے کیلئے کرِک اِن جِف پی ایس ایل کا ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر بن گیا ہے جہاں شائقین کرکٹ کو ہر گیند کی ویڈیو فوراََ دیکھنے کیلئے ہماری ویب سائٹ (www.cricingif.com) پر دستیاب ہو گی۔
کرِک اِن جِف دنیائے کرکٹ میں کی واحد ویب سائٹ ہے جو اپنے صارفین کو ہر گیند کی ویڈیو چند سیکنڈز میں فراہم کرتی ہے تاکہ شائقین کرکٹ کوئی گیند دیکھنے سے محروم نہ رہے۔ کرک اِن جِف گزشتہ ایڈیشنز میں بھی پی ایس ایل کا ڈیجیٹل میڈیا پارٹنر رہ چکا ہے۔