Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری نے کپتان ویرات کوہلی کا موازنہ سابق ویسٹ انڈین کپتان ویو رچرڈز اور سابق پاکستانی کپتان عمران خان سے کر دیا۔ روی شاستری نے کہا کہ بھارت بہت خوش قسمت ہے کہ انھیں ویرات کوہلی جیسا کپتان ملا اور وہ مختلف پہلوؤں کے اعتبار سے مجھے عمران خان کی یاد دلاتے ہیں۔
بھارتی ہیڈکوچ نے کہا کہ عمران خان کی طرح معیار اور مثال سیٹ کرتے ہیں جبکہ ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بطور کپتان بیشمار کامیابیوں کے باوجود ویرات کوہلی ابھی مزید سیکھیں گے۔
روی شاستری نے مزید کہا کہ میں نے ویرات کوہلی کو بہت قریب سے دیکھا ہے اور وہ جو بھی کام کرنے کی ٹھانتے ہیں اس کو بھرپور دل جمی سے کرتے ہیں۔