Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اتوار کے روز چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھیں ورلڈکپ کیلئے کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں سرفراز کو گزشتہ 13 سال سے جانتا ہوں اور مجھے ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر کوئی شک نہیں ہے۔
احسان مانی نے کہا کہ دور حاضر میں سرفراز احمد دنیا کے نمبرون وکٹ کیپر ہیں اور ان کی وکٹ کیپنگ میں مسلسل بہتری ہو رہی ہے۔ دنیا کی دیگر ٹیموں کے وکٹ کیپرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو سرفراز احمد کا مقابلہ بھارت کے مہندر سنگھ دھونی، انگلیںڈ کے جوز بٹلر اور ساؤتھ افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک سے ہے۔
سرفراز احمد نے 35 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی قیادت کی ہے جس میں سے 21 میں فتح نصیب ہوئی، 13 میں شکست جبکہ ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔