Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں پابندی کا شکار سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے پہنچے لیکن دو میچز کھیلنے کے بعد ہی کہنی کی انجری کا شکار ہو کر وطن واپس لوٹ گئے جہاں ان کی سرجری ہوئی۔ اسٹیو سمتھ کا پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں کم بیک ممکن تھا لیکن ذرائع کے مطابق ورلڈکپ میں بھی ان کی شمولیت خطرات سے دوچار ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو سمتھ ورلڈکپ میں تو نہیں لیکن اس کے بعد ہونے والی ایشیز سیریز میں آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے اختتام پر ان کی پابندی ختم ہوتے ہی وہ ٹیم میں واپس آ جائیں گے اور اگر اپنی انجری سے صحتیاب ہو گئے تو عین ممکن ہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز بھی کھیلیں۔