Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ میں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کا موضوع زیربحث رہا جس پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بھی شاعرانہ انداز میں سرفراز کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ایک شعر لکھا۔
تمہیں گرانے میں لوگ گر جائیں گے
تم سرفراز ہو تم سرفراز رہو گے
سرفراز احمد نے حمایت کرنے پر عامر لیاقت حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پی سی بی کیجانب سے سرفراز احمد کو ورلڈکپ کیلئے کپتان بنانے کا اعلان کیا تو عامر لیاقت حسین نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے سرفراز کیلئے اپنی بھرپور حمایت ظاہر کی۔
اب انھوں نے لکھا کہ میں نے کہا تھا نا تمہیں کوئی گرا نہیں سکتا کیونکہ تم خود کو گرا چکے ہو وہاں گرنے والے جہاں سنبھلتے ہیں اور آقا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اپنے نعت خواں کو کبھی گرنے نہیں دیں گے۔