Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ یادوں میں محفوظ رہے گا۔ ڈیرن سیمی پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لانچنگ کی تقریب میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے اور پھر پشاور بھی گئے۔ ڈیرن سیمی نے آرمی پبلک اسکول کا بھی دورہ کیا اور پشاور زلمی کی رنگارنگ تقریب میں بھی شرکت کی۔
روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان گھر کی طرح ہے، یہ ہمیشہ یادوں میں محفوظ رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پشاور آنا میرے لیے فخر کی بات ہے، مجھ سے اتنا پیار کرنے پر پشاور اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتہ میں پشاور زلمی میں کیوں شامل ہوا مگر میں شکرگزار ہوں کہ اس فرنچائز نے میرے لیے اتنا کچھ کیا۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے اعلان کیا کہ ڈیرن سیمی آئندہ دورہ پاکستان پر سندھ اور بلوچستان بھی جائیں گے۔