Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کارکردگی دکھانے میں مکمل طور ناکام رہے ہیں۔ پروٹیاز کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی تین میچوں میں وہ پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ دو میچوں میں موقع ملنے کے بعد بھی محمد رضوان اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے دو میچوں میں صرف 14 رنز اسکور کیے۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی وہ ٹیم کیلئے سود مند ثابت نہ ہو سکے۔ انہوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں صرف 29 رنز اسکور کیے جہاں ان کا بہترین اسکور 26 رنز رہا البتہ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بیٹنگ میں خراب پرفارمنس نے مستقبل میں محمد رضوان کی ٹیم میں جگہ پر ایک سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
واضح رہے سرفراز کی موجودگی میں قومی ٹیم میں کسی اور کا وکٹ کیپنگ کرنا ممکن نظر نہیں آ رہا اس لیے محمد رضوان کو ٹیم میں رہنے کیلئے بطورِ بیٹسمین کارکردگی دکھانا ہو گی۔