Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹر شرجیل خان کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ مل سکی۔ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث شرجیل خان نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے پی سی بی سے اجازت طلب کی تھی۔ انھوں نے فکسرز سے رابطوں کی تو تصدیق کر دی تھی لیکن اپنا جرم ماننے کو تیار نہیں۔ وہ پابندی ختم ہونے سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے تاحال اپنا جرم تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی معافی مانگی اس لئے پی سی بی انھیں کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت پی سی بی جرم تسلیم کرنے اور معافی مانگنے تک ڈومیسٹک کرکٹ کی اجازت نہیں دیتا۔ شرجیل خان کی ڈھائی سالہ پابندی کی سزا رواں سال اگست میں ختم ہو گی۔