Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ سے پہلے لاہور قلندرز کیلئے تشویش کی خبر یہ ہے کہ اوپننگ بیٹسمین فخر زمان کی فارم خراب ہو گئی ہے۔ فخر زمان کیلئے دورہ جنوبی افریقہ کچھ تسلی بخش نہ رہا۔ فخر زمان ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوئے اور پھر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی اچھی پرفارمنس نہ دکھا سکے۔
اوپننگ بیٹسمین نے پانچ ایک روزہ میچوں میں محض 167 رنز بنائے جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل تھی۔ اس کارکردگی کے باوجود انھیں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں موقع دیا گیا اور تینوں میچز میں وہ 35 رنز ہی بنا پائے۔
فخر زمان کی خراب فارم کے باوجود ٹیم میں شامل صاحبزادہ فرحان کو موقع نہیں دیا گیا۔ فخر زمان کی یہ فارم لاہور قلندرز کیلئے پریشان کن ہے جبکہ رواں سال ہونے والے ورلڈکپ سے پہلے انھیں اپنی فارم بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے۔