Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے قائم مقام کپتان شعیب ملک بیٹنگ میں تو ریکارڈ بنانے میں ناکام ہوئے تاہم فیلڈنگ میں انھوں نے ریکارڈ قائم کر دیا۔ ساؤتھ افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی مچی میں شعیب ملک 18 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے اور ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے سے صرف 10 رنز پیچھے رہ گئے۔
مارٹن گپٹل اس فہرست میں 2,272 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے شعیب ملک نے دو کیچز لیے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے پہلے فیلڈر بن گئے۔
شعیب ملک نے یہ کارنامہ اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 111ویں میچ میں انجام دیا۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اس فہرست میں 45 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔