Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑی فہیم اشرف کہنے کو تو آل راؤنڈر ہیں لیکن ان کے کیریئر کے اعدادوشمار کچھ اور ہی کہانی سنا رہے ہیں۔ فہیم اشرف کی بولنگ صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں اور اس شعبے میں ان کی کارکردگی قدرے بہتر رہی ہے۔ چار ٹیسٹ میچوں میں ان کی 11 وکٹیں ہیں، 18 ون ڈے میچوں میں انھوں نے 18 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ان کی وکٹوں کی تعداد 24 ہے۔
فہیم اشرف کو جب بھی پلئینگ الیون میں شامل کیا جاتا ہے تو ٹیم مینجمنٹ اور شائقین کو توقعات ہوتی ہیں کہ وہ بیٹنگ کرتے ہوئے انگلیںڈ کے بین اسٹوکس، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، بھارت کے ہاردک پانڈیا اور نیوزی لینڈ کے کولن ڈی گرانڈہوم کی طرح کارکردگی دکھائیں لیکن اس شعبے میں انھوں نے سب کو مایوس کیا ہے۔ ٹیسٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 23، ون ڈے میں 11.55 اور ٹی ٹوئنٹی میں صرف 10.80 کی ہے۔
فہیم اشرف کو خود کو ایک اچھا آل راؤنڈر منوانے کیلئے بہت موقع دیے گئے اور شاید مستقبل میں انھیں مزید موقع بھی ملیں لیکن بیٹنگ میں ناکام ہونے کی صورت میں وہ ٹیم سے باہر ہو سکتے ہیں اس لیے آنے والے دن ان کیلئے خطرے سے خالی نہیں ہیں۔