Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ سے پہلے ہی جھٹکا لگ گیا۔ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔ نسیم شاہ نے اپنی انڈر 19 پرفارمنس اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز بولنگ سے سب کی توجہ حاصل کی تھی جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں فاسٹ بولر کا انتخاب کیا مگر انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ کا فٹنس بحالی پروگرام نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے۔ لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ انھیں پی ایس ایل کا بےچینی سے انتظار تھا اور ایونٹ سے باہر ہونے پر دکھ ہوا۔ نسیم شاہ کی جگہ حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد حسنین کو کوئٹہ کی ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس موقع سے پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔