Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پروٹیاز کو شکست دے کر فتح کے ساتھ دورہ ساؤتھ افریقہ کا اختتام کیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے باوجود قومی کھلاڑی آخری میچ میں بھرپور جوش مارتے نظر آ رہے اور عماد وسیم کی تو ساؤتھ افریقی آل راؤنڈر کرس مورس سے توتکار ہو گئی۔
پاکستان کی اننگز کا 15واں اوور کرس مورس کروانے آئے تو عماد وسیم نے فاسٹ بولر کو لگاتار دو چوکے لگائے اور دوسرا چوکا لگانے کے بعد دو باتیں بھی سنا دیں جس پر کرس مورس بھی عماد وسیم کے قریب جا کر کچھ کہنے لگے۔
اس سے پہلے کہ معاملہ مزید بگڑتا امپائرز دونوں کھلاڑیوں کے پاس پہنچے اور انھیں ایک دوسرے سے الگ کیا۔ عماد وسیم 13 گیندوں پر 19 رنز بنانے کے بعد ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔