Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 80 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا کیونکہ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے بھارتی بولرز کی خوب دھلائی کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19.2 اوورز میں 139 رنز بنا کر ہی ڈھیر ہو گئی۔ مہندر سنگھ دھونی نے سب سے زیادہ 39 رنز بنائے۔ بھارت کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 80 رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا اور مختصر فارمیٹ میں رنز کے اعتبار سے یہ بھارت کی سب بڑی شکست تھی۔