Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 80 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ویلنگٹن میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو ٹم سیفرٹ اور کولن منرو نے فیصلہ غلط ثابت کر دیا۔ دونوں نے نیوزی لینڈ کو 86 رنز کا آغاز فراہم کیا۔
کولن منرو 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے مگر ٹم سیفرٹ نے بھارتی بولرز کی دھنائی جاری رکھی۔ ٹم سیفرٹ نے کیریئر بیسٹ 43 گیندوں پر 84 رنز اسکور کیے۔ انھوں نے اننگز میں چھ چھکے اور سات چوکے لگائے۔
اس سے پہلے وہ آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک نصف سنچری اسکور نہیں کر سکے تھے۔ بھارت نے نیوزی لینڈ کو 220 رنز کا ہدف دیا مگر بھارتی ٹیم 139 رنز ہی بنا سکی۔