Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ ساؤتھ افریقہ پر پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین فخر زمان ٹیسٹ سیریز میں بری طرح ناکام ہوئے۔ فخر زمان کو دو ٹیسٹ میچوں میں موقع دیا گیا لیکن وہ چار اننگز میں صرف 32 رنز ہی اسکور کر سکے۔ ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی کچھ بہتر رہی اور انھوں نے پانچ میچوں میں 167 رنز بنائے۔ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اوپننگ بیٹسمین صرف 35 رنز ہی اسکور کر سکے۔
فخر زمان کی ناکامی پر شائقین کرکٹ ان سے خوش نہیں دکھائی دے رہے اور ان پر تنقید کے نشتر برسا رہے ہیں۔ ایک ٹویٹر صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ فخر بھائی آپ نیوی میں واپس چلے جاؤ، وہاں آپ شہید ہو گئے تو میڈل مل جائے گا کیونکہ کرکٹ آپ کے بس کی بات نہیں۔ ایک شخص نے لکھا کہ فخر زمان آہستہ آہستہ عمر اکمل بن رہے ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں۔