Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور اس کیلئے غیر ملک کھلاڑی دبئی پہنچنا بھی شروع ہو گئے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کیلئے جو کھلاڑی سب سے پہلے دبئی پہنچے وہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے آل راؤنڈر سکندر رضا ہیں۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ وہ پاکستان سپر لیگ کیلئے پرجوش ہیں اور اس میں شاندار پرفارمنس دکھانے کی کوشش کریں گے۔
زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا کو کراچی کنگز نے گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔ 32 سالہ سکندر رضا زمبابوے کی جانب سے 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 382 رنز اسکور کر چکے ہیں۔ بولنگ میں انھوں نے 9 وکٹیں بھی حاصل کر رکھی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 15 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔