Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کو دورہ بھارت سے قبل ایک بڑا جھٹکا لگ گیا۔ رواں ماں کینگروز اور بھارت کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو گی مگر آسٹریلوی ٹیم کے اہم بوللر مچل اسٹارک سیریز سے باہر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر مچل اسٹارک انجری کے باعث بھارت کے خلاف سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔
پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارت میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انجری کا شکار ہونے والے جوش ہیزل ووڈ بھی آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔
بھارت کے خلاف سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان ایک دو سے روز میں کیا جائے گا تاہم آسٹریلوی بورڈ حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ اسٹارک دورہ بھارت میں ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے۔