Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ وسیم خان نے پہلے روز مینجمنٹ اسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور متعلقہ شعبوں کے سربراہان نے انہیں مختلف امور اور کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مختلف معاملات کا جائزہ ل��نے کے بعد وسیم خان کیجانب سے پریس کانفرنس کیے جانے کا امکان بھی ہے۔
پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانے کا خواہاں ہے۔ اس مقصد کیلئے انگلش کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھنے والے لیسٹرشائر کاؤنٹی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو موزوں ترین شخصیت سمجھا کیا جا رہا ہے۔
گورننگ بورڈ کے اجلاس میں ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے کرکٹ کمیٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی سفارشات پر غور کیا جائے گا۔ محسن خان کی سربراہی میں کام کرنے والی کرکٹ کمیٹی اپنی رپورٹ تیار کر چکی ہے۔