Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل فور کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سی سی پی او لاہور، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں پہلے سے اچھے انتظامات کریں گے۔
عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو بہترین انتظامات کی ہدایت کی اور کہا کہ کھلاڑیوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی، شائقین کو پہلے کچھ مشکلات ہوئیں مگر اب فینز کیلئے انتظامات پہلے کی نسبت زیادہ بہتر کیے جائیں گے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت پی سی بی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی پی سی بی احسان مانی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔