Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے لاہور قلندرز کی مینجمنٹ متوازن ٹیم تشکیل دینے میں کامیاب ہوئی۔ ٹیم کی قیادت محمد حفیظ کو سونپی گئی ہے تو ان کا ساتھ اے بی ڈویلیئرز، کارلوس بریتھویٹ جیسے بڑے نام دیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹوئنٹی کپتان کارلوس بریتھویٹ پی ایس ایل فور کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔
کارلوس بریتھویٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کھیلنے تیار ہیں اور ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ وہ پورا ایڈیشن کھیلیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم میں ان کا انتخاب نہ ہوا تو وہ پاکستان بھی جائیں گے۔
کارلوس بریتھویٹ کا شمار دور حاضر کے مایہ ناز ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 2016 ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف آخری اوور میں چار چھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔