Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

سابق پاکستانی لیگ اسپنر عبدالقادر کو بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی میں عمران خان کی جھلک نظر آنے لگی ہے۔ عبدالقادر کا کہنا ہے کہ مجھے ویرات کوہلی میں عمران خان کی کئی خوبیاں نظر آتی ہیں۔ وضاحت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس طرح ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کیا کرتے تھے کوہلی بھی اسی طرح اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
عبدالقادر کا کہنا تھا کہ میں ویرات کوہلی کا عمران خان سے موازنہ تو نہیں کر رہا مگر وہ جس طرح دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں اسی طرح ان میں ایک عظیم کپتان بننے کی بھی بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں۔
عبدالقادر نے ویرات کوہلی کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان پہلے خود ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرفارم کرتے ہیں اس کے بعد وہ ٹیم سے پرفارمنس کی توقع کرتے ہیں اور یہی ایک بہترین کپتان کی خوبی ہوتی ہے۔