Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ 14 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے کراچی کنگز نے اپنی ٹیم کی کِٹ جاری کر دی ہے جو کہ نیلے اور سرخ رنگ کی بنی ہوئی ہے۔ ٹیم کا نغمہ بھی جلد ریلیز کر دیا جائے گا جس میں شہزاد رائے اور وسیم اکرم بھی نظر آئیں گے۔
وسیم اکرم بطور صدر کراچی کنگز کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں۔ کراچی کنگز کی سوشل میڈیا ٹیم نے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ہماری ٹیم یہ وقت سنسنی خیز مقابلوں کا ہے کیونکہ کراچی کنگز پی ایس ایل فور کیلئے تیار ہے۔
کراچی کنگز پہلے دو ایڈیشنز میں متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی لیکن گزشتہ سیزن میں پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئی تھی۔