Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اکتوبر 2018 کے بعد سے قومی ٹیم سے باہر ہیں مگر اب انھوں نے پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں واپسی کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ پی ایس ایل کیجانب سے جاری پشاور زلمی کے حوالے سے پریس ریلیز میں وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فور میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیسٹ بولر بننا چاہتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس سے پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہو سکتی ہے جس کا مجھے بےچینی سے انتظار ہے۔
وہاب ریاض نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے باعث مجھ پر اضافی دباؤ ہے کیونکہ کھلاڑی اور فینز مجھ سے ہمیشہ اچھی پرفارمنس کی امید رکھتے ہیں۔ وہاب ریاض پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اب تک 48 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔