Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزایافتہ فاسٹ بولر محمد آصف نے دہرے معیار پر سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ پچھلے سیزن سات میچز میں 45 وکٹیں لیں اور مسلسل ڈومیسٹک میچز بھی کھیل رہا ہوں مگر سلیکشن کمیٹی کو نظر نہیں آ رہا۔
انھوں نے کہا کہ ایک کھلاڑی کو موقع دیا جا رہا ہے جبکہ دیگر سزا یافتہ کھلاڑیوں کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے جو دہرا معیار ہے۔ فاسٹ بولر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ انھیں ملک کی نمائندگی کا آخری موقع دیا جائے۔
دورہ جنوبی افریقا پر بات کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ فاسٹ بولرز ایک ہی غلطی کرتے رہے اور آخر تک اس سے سبق نہ سیکھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرز کی لینتھ تھوڑی شارٹ تھی، اگر آگے گیند کرتے تو فائدہ ہو سکتا تھا۔ ہاشم آملہ اور پیٹرسن کی جانب سے تعریف کرنے پر محمد آصف نے خوشی کا اظہار کیا۔