Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی لاہور قلندرز کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کیلئے سب سے پہلے دبئی پہنچ گئی۔ تین مرتبہ ناکامی کے بعد چوتھی مرتبہ کامیابی کا عزم لیے لاہور قلندرز کے 14 کھلاڑی پی ایس ایل کیلئے دبئی پہنچے ہیں جبکہ کپتان محمد حفیظ جنوبی افریقہ سے ہی دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔
لاہور قلندرز کے غیرملکی کھلاڑی بھی اگلے چند دنوں میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کے مطابق پہلے پہنچنے کا مقصد ٹیم کو تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔
لاہور قلندرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 14 فروری کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ آج سے پی ایس ایل کی دیگر ٹیموں کی دبئی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔