Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وداربھا کی ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ رنجی ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ ردابھا نے فائنل میں سوراشترا کی ٹیم کو 78 رنز سے شکست دی۔ ناگپور میں کھیلے گئے بھارت کے سب سے بڑے ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ایونٹ رنجی ٹرافی کے فائنل میں وداربھا نے اپنی پہلی اننگز میں 312 رنز اسکور کیے جس کے جواب میں سوراشترا کی ٹیم 307 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
دوسری اننگز میں وداربھا نے 200 رنز بنا کر سوراشترا کو 206 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سوراشترا کی ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ چتیشور پجارا بھی اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔ ادتیا سرواتی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں 11 وکٹیں حاصل کیں۔