Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسٹیو سمتھ کے بعد ملتان سلطانز کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین نکولس پورن پی ایس ایل فور میں ملتان سلطانز کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ نکولس پورن کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جس کے باعث نکولس پورن پی ایس ایل فور میں دستیاب نہیں ہوں گے۔
ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے ہی آل راؤنڈر جانسن چارلس کو نکولس پورن کی جگہ ٹیم میں شامل کر لیا ہے جو پورے ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کو دستیاب ہوں گے۔ جانسن چارلس دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی فاتح ویسٹ انڈیز ٹیم میں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ جانسن چارلس کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک زبردست ایونٹ ہے اور وہ اس میں شامل ہونے کیلئے بیتاب ہیں۔