Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیرصدارت پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وسیم حیدر خصوصی دعوت پر شریک ہوئے جبکہ نئے ایم ڈی وسیم خان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں نسلی تعصب کے خاتمے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ پی ایس ایل فور کی تیاریوں کے سلسلے میں بھی اجلاس میں گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اور سلیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انضمام الحق نے اعتراف کیا کہ تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے۔ پی ایس ایل فور کی تیاریوں اور افتتاحی تقریب سے متعلق گورننگ بورڈ کو بریفنگ دی گئی۔ احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے آٹھ میچز کا انعقاد بہتر مستقبل کی نوید ہے۔
انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کو ضرور پاکستان واپس لائیں گے۔ اجلاس میں ہر تین ماہ بعد پی سی بی مالی معاملات پر گورننگ بورڈ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔