Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دورہ جنوبی افریقہ میں پاکستان کیجانب سے بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں سیریز میں کامیاب بیٹسمین ثابت ہوئے۔ جب بھی ٹیم کو ان کی ضرورت پڑی انہوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ ٹیسٹ سیریز میں بابر اعظم نے چھ اننگز میں 36.83 کی اوسط سے 221 رنز بنائے جس میں ان کی دو نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ایک روزہ سیریز میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھا اور 5 میچوں میں 48.75 کی اوسط سے 195 رنز اسکور کیے اور سیریز میں چوتھے ٹاپ اسکورر بھی رہے۔ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نمبرون بیٹسمین بابر اعظم نے پروٹیاز کے خلاف تین میچوں میں 50.33 کی اوسط سے 151 رنز بنا کر سیریز میں ٹاپ اسکورر رہے۔