Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ نے جہاں پاکستان ٹیم کو کئی کھلاڑی دیے وہیں کئی کھلاڑیوں کو آج کرکٹ کا سپراسٹار بنا دیا ہے۔ شاداب خان کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2017 میں ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا اور وہ دو سال کے عرصے میں ہی شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ پی ایس ایل فور میں انھیں اسلام آباد یونائیتڈ کا نائب کپتان بنا دیا گیا ہے۔ وہ پاکستان کیجانب سے 5 ٹیسٹ، 34 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر اپنی پرفارمنس سے قومی ٹیم کو کئی میچز جتوا چکے ہیں۔
حسن علی کو پی ایس ایل ون میں پشاور زلمی نے ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا تو فاسٹ بولر نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور آج وہ دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں شامل ہیں۔ انھوں نے چیمپئنز ٹرافی میں 13 شکار کیے اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ وہ پاکستان کی طرف سے 9 ٹیسٹ، 44 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔
حسان خان کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2017 میں اپنی ٹیم میں شامل کیا تو انھوں نے بھی اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیت لیے۔ حسان خان پاکستان کی نمائندگی تو نہ کر سکے مگر اس مرتبہ وہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری بھی پی ایس ایل کے ذریعے اسٹار بنے اور اس مرتبہ بھی پی ایس ایل میں کئی چمکتے ستارے شامل ہیں جو مستقبل میں پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ثابت ہوں گے۔