Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی میں اب تک 34 میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر کے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انھوں نے 19.42 کی اوسط سے 38 وکٹیں اپنے نام کی ہیں۔ عماد وسیم کی پرفارمنس میں خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے مختصر فارمیٹ میں 5.85 کی اکانومی ریٹ سے بولنگ کی ہے۔
30 سالہ عماد وسیم نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر ڈینیئل ویٹوری کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں سب سے کم اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کرنے والے دوسرے بولر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عماد وسیم نے ایک ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔
انھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 12 اوورز میں 51 رنز دے کر 17 کی اوسط سے 3 شکار کیے اور اس دوران ان کا اکانومی ریٹ محض 4.25 رہا جو جنوبی افریقہ کی سرزمین پر سیریز یا ٹورنامنٹ میں 10 سے زیادہ اوورز کرنے والے کسی بھی بولر کا بہترین اکانومی ریٹ ہے۔