Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کو شکست دے دی۔ ویسٹ انڈین ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ کارکردگی دکھانے والی ڈینڈرا ڈوٹن نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز بنائے اور کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کیجانب سے کائنات امتیاز نے 3، عالیہ ریاض اور ثناء میر نے ایک، ایک وکٹ لی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 29.5 اوورز میں 70 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں 146 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ناہیدہ خان نے 23 اور کپتان جویریہ خان نے 21 رنز بنائے۔ بسمہ معروف ان فٹ ہونے کے باعث میچ نہ کھیل سکیں اور ان کی جگہ جویریہ خان نے ٹیم کی قیادت کی۔