Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

شاداب خان نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ اس موقع پر شاداب خان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بلاشبہ جنوبی افریقہ کا ٹور مشکل تھا مگر اس ٹور کا اختتام جیت کے ساتھ کرنے کی خوشی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سیریز سے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
اپنی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے لیگ اسپنر نے کہا کہ جو کچھ سیکھا اس سے مستقبل میں فائدہ اٹھاؤں گا۔
جنوبی افریقہ کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے شاداب خان نے لکھا کہ جنوبی افریقہ نے ہر شعبے میں اچھا کھیل پیش کیا اور وہ کریڈٹ کے حقدار ہیں لیکن پاکستان ٹیم کو مزید بہتر پرفارمنس دینی چاہیے تھی۔ پاکستان ٹیم کو اس دورے میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔