Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کو انگلیںڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے اور کریبین ٹیم نے اب ون ڈے سیریز جیتنے کیلئے بھی پر تولنے شروع کر دیے ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچوں کیلئے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس میں جارح مزاج اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی واپسی ہوئی ہے۔
کرس گیل نے آخری مرتبہ گزشتہ سال جولائی میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد اوپننگ بیٹسمین نے دورہ بھارت اور بنگلہ دیش پر جانے سے معذرت کر لی تھی۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز ٹیم: جیسن ہولڈر (کپتان)، فابیان ایلن، ڈوینڈر بشو، ڈیرن براوو، کرس گیل، شرمین ہیٹمائر، شائے ہوپ، ایون لیوائس، ایشلے نرس، کیمو پال، نکولس پورن، روومان پاول، کیمار روچ، اوشین تھامس۔