Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی گونج پورے ملک میں سنی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی پی ایس ایل کا ایک میچ کوئٹہ میں منعقد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔
جام کمال خان نے کہا کہ طویل عرصے سے کوئٹہ میں بین الاقوامی میچ کا انعقاد نہیں ہوا ہے، بلوچستان کے عوام کی خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹرز کو اپنے شہر میں کھیلتا دیکھیں۔
وزیر اعلی بلوچستان نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کرکٹ میچ کے انعقاد کیلئے کوئٹہ اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال سازگار ہے، حکومت میچ کے انعقاد کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔