Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Big Bash League 2018-19

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ (بی بی ایل) اختتامی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ بی بی ایل کے 52ویں میچ میں میلبرن رینیگیڈز کو رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم ہوبارٹ ہریکینز کا چیلنج درپیش تھا۔ میلبرن کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر ویڈ الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ملیبرن کی ٹیم میدان میں اتری تو ہوبارٹ کے بولر ریلے میرڈتھ نے ایک گیند پر 17 رنز دیے۔ چوتھی گیند پر میرڈتھ نے نوبال کی اور فری ہٹ کی گیند پر وائیڈ بال کر دی جو باؤنڈری لائن کراس کر گئی۔
ان کی اگلی دو گیندیں بھی نوبال ہوئیں جس پر انھیں دو چوکے پڑے اور بالاآخر وہ قانونی بال کروانے میں کامیاب ہوئے لیکن مخالف ٹیم کو ایک گیند پر 17 رنز دے گئے۔ میچ میں ہوبارٹ ہریکینز نے 16 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی اور وہ ابھی بھی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔