Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آغاز سے پہلے شارجہ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے 3 ہزار سے زائد سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پچھلے سال ہونے والی پی ایس ایل میں زیادہ تعداد میں شائقین کی آمد کی وجہ سے کرنا پڑا اور اب اس اسٹیڈیم میں بیک وقت 17 ہزار تماشائی میچ دیکھ سکتے ہیں۔
دوسری جانب میڈیا باکس اور وی آئی پی اسٹینڈز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ شارجہ اسٹیڈیم کو سب سے زیادہ ون ڈے میچز کی میزبانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اسٹار کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے جن میں اے بی ڈویلیئرز، ڈیرن سیمی، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ اور پاکستانی ٹاپ کرکٹرز شامل ہیں۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل فور کا پہلا میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔