Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ 26 سالہ محمد عامر نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 شکار کر کے اپنی ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی تعداد 55 تک پہنچا لی جس کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
محمد عامر سے پہلے یہ اعزاز دوسرے پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر کے پاس تھا جنہوں نے 54 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔ محمد عامر اب تک 42 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں 19.38 کی اوسط سے 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر نے آخری 11 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 12.24 کی اوسط سے 21 شکار کیے جس میں تین مرتبہ وہ 3 وکٹیں اور ایک مرتبہ میچ میں چار وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔